The real reason for having pubg in Pakistan 10

پاکستان میں پب جی بین ہونے کی اصل وجہ

پاکستان میں پب جی بین ہونے کی اصل وجہ 

کچھ ہی دنوں پہلے پاکستان پی ٹی اے نے  اپنی ویب سائیٹ پر آناؤنس  کیا کہ وہ  مقبول گیم پب جی کو  عارضی طور پر بین کر رہیں ہے جس کا حتمی  فیصلہ کچھ دنوں بعد  کیا جائے گا جس میں پب جی بین کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی کہ پب جی زیادہ کھیلنے کی وجہ سے  کچھ بچوں نے خودکشی کرلی ہے لہذا اس گیم کو بین کیاجاتا ہے اس کے بعد بہت سے  پاکستانی   پب جی  پلیئرز پریشان ہوگئی کچھ ہی دنوں  بعد پب جی ایک بہت بڑا ٹورنمنٹ کروانے والی تھی جس میں پاکستان کی ٹیم بھی حصہ لے رہی تھی یہ پاکستان کی ای سپورٹس میں ایک  اچھی کامیابی تھی کہ اب پاکستان سے بھی ایک ٹیم دنیا کی سب سے مشہور گیم پب جی  میں حصہ لے گی اور پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کرے گی ۔ پب جی بین کی وجہ سے پاکستان  اس ٹورنمنٹ سے باہر ہوگیا  پب  جی گیم اسوسیئیشن  نے کہا کہ پاکستان میں پب جی بین کی وجہ سے پاکستان کی ٹیم ٹورنمنٹ میں حصہ نہیں لے سکتی جس کی وجہ سے  پاکستان کی ٹیم کافی مایوس نظر آئی ۔پاکستان کے سب ہی پلئرز بہت زیادہ  غصہ میں تھے  پاکستان میں پب جی کو بین  کیوں کیا گیا ہے اس کا  یہ عارضی بین ختم کیا جائے لیکن پی ٹی اے نے مسلسل بین برقرار رکھا اور اس وجہ سے پاکستان کے مشہور  نام وقار ذکا نے پاکستان کے لئے ای سپورٹس کو بچانے کے لئے عدالت میں کیس فائل کیا  ۔ ایسی کے ساتھ ساتھ پب جی  نے  بھی اپنا ایک اچھا وکیل  کیا اور کیس میں شامل ہوئی جس پر پی ٹی اے   نے پب جی  کے وکیل سے کہا کہ آپ اس کیس کو لڑ ہی نہیں سکتے اگر آپ کیس لڑنا چاہتے ہیں تو آپ  پہلے ہماری گورنمنٹ کو ٹیکس پے کریں اس کے بات آپ کیس لڑنے کے مجاز ہونگے ۔

پب جی بین  کرنے کی وجہ

پب جی اس وجہ سے بین کی گئی کہ ایک بچے  نے خودکشی کر لی جو کہ پب جی کھیلتا تھا   پولیس نے یہ بات سامنے لائی کہ  وہ بچہ پب جی بہت زیادہ کھیلتا تھا جس پر اس کے والد نے اسے پب نہ کھیلنے پر مجبور کیا تو ا س بچے نے غصہ میں آکر  خود کشی کر لی ۔ لیکن بعد میں مزید پتہ جوئی پر یہ بات سامنے آئی کہ وہ لڑکا جس نے  خود کشی کی وہ پب جی کھیلتا تھا اور پب جی میں ایک لڑکی اس کی ایک دوست بن گئ  جس کے ساتھ  وہ روز پب جی کھیلتا تھا اور بات دوستی سے بھڑھتی ہوئی  پیار پر جا پہنچی  پھر آہستہ آہستہ لڑکی لڑکے سے کنارہ کرتی رہی اور آخر کا ر لڑکی نے اس لڑکے کو چھوڑ دیا جس کی وجہ سے لڑکے اس غم میں خود کشی کر لی  اور یہ کہ آخری ٹائم پر لڑکے نے اپنی آخری ویڈیو بھی بنا کر  لڑکی کو بھیجی کہ وہ اگر نہ مانی تو میں خود کشی کر لوں گا لیکن لڑکی نے لڑکے کی ایک نہ سنی اور آخر کار لڑکے  سے اس لڑکی کی جدائی  برداشت نہ ہوئی اور اس نے خود کشی کر لی  جب پولیس  گھر پر آئی تو  انہوں نے پوچھا کہ لڑکا کیا کرتا تھا تو گھر والوں نے بتلایا کہ  لڑکا پڑھتا تھا  جس پر پولیس والوں نے مزید پوچھا کہ اس کے علاقہ کیا کرتا تھا  جس پر گھر والوں نے بتلایا کہ لڑکا  پب جی بھی کھیلتا تھا  تو اس طرح  اس وقوعہ کی بنیاد پر پاکستان میں پب جی  کو بین کیا گیا  اگر دیکھا جائے تو اس میں زرا سابھی پب جی کا قصور نہیں ہے۔

پی ٹی اے سے کافی بات چیت کی گئی پب جی کو ان بین کروانے میں ہر ممکن کوشش کی گئی  اس ٹائم پر پب جی ان بین کا  ہیش ٹیگ بھی سوشل میڈیا پر کافی  زیادہ وائرل  کیا گیا  ۔

پب جی کی وجہ سے پاکستان کے بہت سے  پلیئرز  پیسے کماتے ہیں  کافی زیادہ تعداد میں  پاکستان کے پلیئرز  یوٹیوب پر اپنا میچ دیکھا کر  یوٹیوب سے پیسے کماتے ہیں اور کافی  پلیئرز ایسے ہیں جو کہ کسٹم  رومز کروا کر  ٹورنمنٹس کرواتے ہیں اور ان کے ذریعہ پیسے کماتے ہیں جس پر  اگر کسی بھی ٹیم نے  حصہ لینا ہے ٹورنمنٹ کی انٹری فیس دے گی  اور اگر وہ  جیتتے ہیں تو  جیتنے والی ٹیمز کو پرائز بھی دیا جاتا ہے ۔ پب جی کافی زیادہ مقبول گیم ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں ان کے کافی زیادہ یوزرس ہیں ۔

کچھ ہفتوں تک  کیس لڑنے کے بعد کچھ معائدے کے بعد  پاکستان میں  پب جی گیم کو پھر سے  بھال کیا گیا اور ان بین کر دی گئی جس میں پی ٹی اے کچھ شردائط بھی شامل  تھیں جیسا کہ  پب جی  پہلے پاکستان میں رجسٹریشن کروائے اور پاکستان کو ٹیکس پے کریں اورجو بچے  اٹھارہ سال سے کم عمر کے ہیں وہ دن میں لیمیٹڈ ٹائم تک ہی گیم کھیل سکے لہذا پب جی نے ان بین  کی خاطر پی ٹی اے ساری شرائط مان لی اورآخر کار پاکستان میں پب جی ان بین ہوگئی ۔

اس طرح کی مزید انفارمیشن جاننے کے لئے ہماری ویب سائیٹwww.techzaini.comویزت کریں شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں